چکن بریانی
اجزاء:
چکن 1 کلو
پیاز 2 عدد باریک کٹی ہوئی
لہسن ادرک کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچ
آلو 4 عدد
دہی 1 پیالی پھینٹی ہوئی
سرخ مرچ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
جائفل جاوتری 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
ٹماٹر 4 عدد کٹے ہوئے گول قتلے
سبز مرچ 8 سے دس عدد کٹی ہوئی
پودینہ آدھی گڈی باریک کٹا ہوا
ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا
کوکنگ آئل ڈیڑھ پیالی
چاولوں کے لئے:
چاول 1 کلو
سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
لونگ 10 عدد
ثابت سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
بڑی الائچی 4 عدد
دار چینی 1 انچ کا ٹکڑا
ہری مرچ 6 عدد
تیز پات 2 عدد
پودینے کے پتے 10 عدد
ترکیب:
ترکیب:
پین میں ایک پیالی آئل گرم کرکے پیاز ڈال دیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
اسی آئل میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر مصالحہ بھونیں۔
مصالحے سے آئل علیحدہ ہونے لگے تو دہی ڈال دیں اور مسلسل بھونتے جائیں اور آلو ابال لیں ۔
پسا ہوا گرم مصالحہ اور جائفل جاوتری ڈال کر مزید پکائیں۔
چاولوں کو آدھے گھنٹے کےلئے بھگو دیں۔
علیحدہ دیگچی میں پانی پکنے رکھ دیں، اُبال آجائے تو تین چائے کے چمچ نمک اور چاولوں کا سارا مصالحہ ڈال دیں۔
چاول ایک کنی رہ جائیں تو چھلنی میں نتھار کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں۔
دیگچی میں پہلے مرغی کا قورمہ پھر تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر کے قتلے، پودینہ، ہرا دھنیا، سبز مرچیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔
پھر دیگچی کا ڈھکن ڈھانک کر بریانی دھیمی آنچ پر دَم پر لگا دیں۔
کھڑے مصالحے کی بریانی کو رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں