چیمبر آف کامرس دبئی نے 2024ء کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے دبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دبئی چیمبر رپورٹ کے مطابق 2024 میں 8179 نئی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کرائی، جس کے بعد پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت کا پہلا نمبر ہے، جہاں سے 16,623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔ مصر نے دبئی میں اپنی کاروباری موجودگی کو بڑھاتے ہوئے 5302 نئی کمپنیوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شام نے 2764 نئی کمپنیاں رجسٹر کروا کر چوتھا نمبر حاصل کرلیا، جب کہ برطانیہ کی 2588 نئی کمپنیوں کھولی گئیں جس کے ساتھ برطانیہ کا نمبر پانچواں ہوگیا۔ عراق اور ترکی جیسے ممالک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عراق کی جانب سے دبئی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 37.8 فیصد اضافہ ہوا اور 1718 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔ ترکی سے 1314 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی، جو 25.5 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اردن اور چین سے بھی کاروباری برادری نے دبئی کا رُخ کیا۔ دبئی چیمبر آف کامرس نے 1474 اور 1473 چینی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا اعلان کیا، جس سے یہ دونوں ممالک بھی ٹاپ 10 میں شامل رہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں