حکومت سندھ نے جان لیوا حادثات کے پیش نظر ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ ان گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹایا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کئی کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر رہی ہیں، حالانکہ ان کا سندھ میں فزیکل معائنہ نہیں کیا گیا، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نشاندہی کی کہ سندھ کی سڑکوں پر ان فٹ گاڑیوں کی موجودگی ٹریفک حادثات اور جان لیوا واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ ان گاڑیوں میں مشینی خرابیاں ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال کے تدارک کے لیے سندھ میں رجسٹرڈ تمام کمرشل گاڑیوں کو نئے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوں
ایک تبصرہ شائع کریں